دیہی اور شہری علاقوں میں سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے٬افتخار مشوانی

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:05

پشاور۔05نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) ڈیڈک کمیٹی مردان کے چیئرمین افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے پسماندہ علاقوں کو براہ راست شہروں جیسی سہولیات فراہم کرکے وہاں کے رہنے والوں کے معیار ذندگی بلند کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ دیہی اور شہری علاقوں میں سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل پٹ بابا تخت بھائی میں 66 لاکھ روپے کی لاگت سے پاتی تا شاہ نور پل روڈ کے افتتاح کے بعد پیرانوں چواں میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ممبر تحصیل کونسل ارشد خان٬ ناظم ویلج کونسل میاں نصراللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں کرپشن کرنے والے ٹھیکداروں کو عبرت کی نشانی بنادینگے۔ ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھییکدار اب جیل کے سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔ ففٹی پرسنٹ کمیشن پر ٹھیکے بیچنے والوں کا دورہمیشہ کیلئے گزر چکا ہے۔ اُنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل کے استعمال پر فوری طورپرہم سے رابطہ کریں۔