عزیزالرحمن عزیزکی پشتو شاعری کا مجموعہ کلام ’’بریشنا ‘‘ شائع

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:05

پشاور۔05نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) ضلع کرک کے علاقے ٹیری سے تعلق رکھنے والے شاعر عزیزالرحمن عزیزؔ کی پشتو شاعری کا مجموعہ کلام ’’بریشنا ‘‘کے نام سے شائع ہوگیا ۔ چھپنے والی اس کتاب میں سو سے زائدمختلف غزلیں‘ نظمیں اور مرثیے شامل میں ۔

(جاری ہے)

موصوف کی یہ پہلی کتاب ہے جو منظرعام پر آگئی ہے تاہم اس شعری مجموعہ کی باقاعدہ تقریب رونمائی بروز اتوار مؤرخہ چھ نومبر ٹیری سٹی میں منعقد ہوگئی جس میں علاقائی شاعروں اور ادیبوں کو دعوت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بڑے بڑے ادیب اور شاعر بھی اس میں شرکت کریں گی ۔