صوبے میں مزید 103بنیادی مراکز صحت کو 24گھنٹے چلانے کا فیصلہ ٬وزیراعلی پنجاب نے 618 آسامیوں کی منظوری دے دی٬ تمام ای ڈی اوز ہیلتھ اپنے اپنے ضلع میںسموگ(دھند)کے بارے آگہی مہم چلائیں

ہفتہ 5 نومبر 2016 15:02

لاہور۔5نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبے کے مزید 103 بنیادی مراکز صحت کو 24/7 پروگرام کے تحت 24گھنٹے فنکشنل رکھنے اور لیبر روم کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے٬ وزیراعلی نے ان بنیادی مراکز صحت کیلئے 618نئی آسامیوں کی بھی منظوری دی ہے جن میں 206 لیڈی ہیلتھ وزیٹرز ٬ 206آیا اور206 سکیورٹی گارڈز شامل ہیں٬یہ بات ہفتہ کویہاں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب علی جان خان کی زیر صدارت تمام اضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ کی ماہانہ کانفرنس میں بتائی گئی٬اجلاس میں سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر فیصل ظہور٬ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر مختار حسین سید٬ محکمہ کے سینئر افسران٬ چیف منسٹر ہیلتھ روڈ میپ ٹیم٬ تمام اضلاع کے ای ڈی اوز صحت٬ ہیلتھ منیجرز اور پروگرام ڈائریکٹرز نے شرکت کی٬اجلاس میں ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں ادویات کی پروکیورمنٹ ٬اپ گریڈیشن ٬رینوویشن ورک٬ ہاسپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کیلئے انسیزیٹرز کی تنصیب اور ڈینگی کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا٬ ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر محمدمنیرنے روٹین ایمونائزیشن ٬ انسداد پولیو مہم کی کوریج ٬خناق اور دیگر امراض کے بارے اقدامات سے آگاہ کیا٬ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے ای ڈی اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں حالیہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کی صورتحال بارے آگاہی مہم چلائیں٬ لوگو ںمیں پمفلٹس اور فیس ماسک تقسیم کریں٬انہوں نے کہاکہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے٬لوگوں کو چاہیے کہ وہ نظام تنفس کی بیماریوں سے بچنے کیلئے سموگ کیخلاف احتیاطی تدابیر اختیارکریں٬سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر فیصل ظہور نے ڈائلسز یونٹس کی صفائی اور ڈس انفیکشن روزانہ کی بنیاد پر ختم کرنے کیلئے تمام ای ڈی او ز کو ایس او پیزسے آگاہ کیا٬انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں ہر ضلع میں ای ڈی او ہیلتھ ایک آفیسر نامز د کرے جو ان ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے٬انہوں نے بتایا کہ 103 بنیادی مراکز صحت کو 24گھنٹے چلانے اور حاملہ خواتین کیلئے زچگی کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضروری طبی آلات بھی فراہم کئے جا رہے ہیں جن کیلئے 56.11ملین روپے٬ بی ایچ یوز کی رینوویشن کیلئے 51.5 ملین اور ادویات کیلئے 3.71 ملین روپے فراہم کئے گئے ہیں٬اجلاس میں چیف منسٹر ہیلتھ روڈ میپ ٹیم اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے افسران نے ضلع کی سطح پر ہسپتالوں اورہیلتھ سینٹرز کی کارکردگی ٬ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹر ز و عملہ کی حاضری بارے اعدادوشمار پیش کئے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :