آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے ہزارہ ڈویژن میں تعینات 3 ڈی ایس پیز کے تبادلوںکا حکم نامہ جاری کر دیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 14:56

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے ہزارہ ڈویژن میں تعینات 3 ڈی ایس پیز کے تبادلوںکا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ڈی ایس پی سی ٹی ڈی اورنگزیب کو تبدیل کر کے ایس ڈی پی او پٹن کوہستان اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی الطاف کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن مانسہرہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ قائم مقام ایس ڈی پی او پٹن کوہستان محمد سجاد کو پولیس لائن مانسہرہ حاضر ہونے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلامیہ فوری نافذ العمل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :