عالمی اجتماع میں شاندار انتظامات میں لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پہلا نمبر لے گیا ٬دوسرا نمبر لیسکو کو ملا

ہفتہ 5 نومبر 2016 14:15

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) عالمی اجتماع میں شاندار انتظامات میں لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پہلا نمبر لے گیا جبکہ دوسرا نمبرلیسکو کو ملا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عالمی اجتماع کے بہترین انتظامات میں سرکاری محکموں کی کارکردگی بارے سروے میں معلوم ہوا کہ صفائی کے انتظامات امسال مثالی رہے لاہو ر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے انچارج محمد اسلم مہر کو تبلیغی اکابرین نے شاباش دی جنہوں نے دن رات اپنے سینکڑوں عملہ اور مشینری کیساتھ اجتماع کے تمام راستوں کی صاف رکھنے میں اہم کردار ادا کیا اجتماع گاہ کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی پر شعبہ برقیات نے سردار محسن ڈوگر ایل ایس کو شاباش دی جبکہ محکمہ صحت کی کارکردگی بھی تسلی بخش رہی ڈاکٹر محمد اشرف انچارج سول ہسپتال بھی فعال رہے ۔

متعلقہ عنوان :