عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ کل اختتامی دعا کے بعد اختتام پذیر ہو گا

اختتامی دعا سے قبل مجمع سے مولوی خورشید خطاب کرینگے امیر جماعت حاجی عبدالوہاب اختتامی دعا کروائیں گے

ہفتہ 5 نومبر 2016 14:15

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء)عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ کل (اتوار )کو اختتامی دعا کے بعد اختتام پذیر ہو گا ۔

(جاری ہے)

اجتماع میں شریک جماعتوں کی دنیا بھر میں تشکیل کردی جائیگی جو اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لئے پوری دنیا میں پھیل جائیں گی ۔اختتامی دعا سے قبل مجمع سے مولوی خورشید خطاب کرینگے اور تبلیغ کے وضع اصولوں پر روشنی ڈالیں گے ۔بعدازاں امیر جماعت حاجی عبدالوہاب اختتامی دعا کروائیں گے امید کی جارہی ہے کہ دعا صبح آٹھ سے نو کے درمیان ہو گی ۔