ایف نائن پارک کو ایک ما ڈل پارک بنا یا جائے گا ٬محمد سلیمان خان وڑائچ

ہفتہ 5 نومبر 2016 14:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے چیف آفیسر محمد سلیمان خان وڑائچ نے کہاہے کہ مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد کے ایف نائن پارک کو ایک ما ڈل پارک بنا یا جائے گا٬ یہ پارک نہ صرف محل وقوع کے اعتبار سے بڑی عمدہ لو کیشن پر وا قع ہے بلکہ پورے سیکٹر پر محیط اس پارک کو تفریحی سہولیات اور صحت مندانہ سر گرمیوں کے فروغ کے لئے استعمال میں لانے کے لئے شیخ انصر عزیز کی ہدایات پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف نائن پارک کے دورے کے موقع پر کیا۔انہوں نے یہ دورہ تفصیلی دورہ اسلام آباد کے مئیر کو شہریوں کی طرف سے پارک کی خستہ حالت اور سہولیات کی عدم فراہمی کی شکا یات مو صول ہونے پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انوائرنمنٹ ونگ کے افسران بھی موجود تھے ۔ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے ایف نائن پارک کی حا لت زار کو بہتر بنانے ٬ واکنگ ٹریکس کے اردگرد خوردرو پودوں اور جھاڑیوں کو تلف کرنے کے علا وہ پارک کے اندر سیوریج کا پانی کھڑا ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ شعبوں کو ہدایات کی کہ وہ پارک کی صفائی اور اس میں گھا س کی بروقت کٹائی کے علا وہ مزید پھولدار پودے لگائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے مئیر شیخ انصر عزیز کی ہدایات کے مطا بق پارکوں کی اپ گریڈیشن کے لئے ایک جامع منصوبہ بنا یا گیا ہے جس کے تحت ان پارکوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پارک میں آنے والوں کو بھر پور تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لئے مرحلہ وار کام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایف نائن پارک میں چین کی طرف سے لگائے جانے والے سولر پلانٹ کا با قاعدہ افتتاح اسلام آباد کے مئیر و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز اگلے چند دنوں تک کریں گے جس سے پارک کے اندر روشنی کا خا طر خواہ انتظام ممکن ہوجائے گا۔

محمد سلیمان خان وڑائچ نے پارک میں سائیکلنگ ٹریک بنانے کے لئے مختلف جگہوں کا بھی معائنہ کیا جہاں اسلام آباد کے مئیر کی ہدایات کی روشنی میں سائیکلنگ کے جدید ٹریکس بنائے جائیں گے۔ چیف آفیسر نے ایف نائن پارک کے ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ پارک میں آنے وا لوں کی سیکورٹی کے علا وہ مختلف مقا مات پر کمپلینٹ با کس بھی رکھیں جہاں پارک میں آنے وا لے اپنی شکا یات کے علا وہ پارک کو بہتر بنانے کے لئے اپنی تجا ویز بھی دے سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارک میں موجود تفریحی سہولیات اور پودوں کو نقصان پہنچانے والوں پر جرمانہ عا ئد کر نے کے لئے بھی تجا ویز تیا ر کریں تا کہ لوگ پارک میں فراہم کردہ سہولیات کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔