جہلم ویلی میںتعلیمی انتظامیہ تعینات کردی گئی ٬باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری

ہفتہ 5 نومبر 2016 13:55

جہلم ویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء)جہلم ویلی میںتعلیمی انتظامیہ تعینات کردی گئی باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق راجہ عبدالجلیل کو ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرمردانہ ضلع ہٹیاں بالا ٬٬سیدسفیر کاظمی اے ای او زنانہ حلقہ نمبر پانچ٬راجہ اعجاز اے ای او مردانہ چکار٬راجہ خورشید اے ای او زنانہ چکار٬راجہ اظہر مشتاق اے ای او شرقی حلقہ پانچ ہونگے ٬تمام افسران کے آرڈر جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ انہوں نے اپنے عہدوں کا باقاعدہ چارج سنبھال کرکام شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر کے حلقہ انتخاب میں تعلیمی انتظامیہ تعینات کردی گئی ہے جس کے مطابق راجہ عبدالجیل کو ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرمردانہ ضلع ہٹیاں بالا ٬٬سیدسفیر کاظمی اے ای او زنانہ حلقہ نمبر پانچ٬راجہ اعجاز اے ای او مردانہ چکار٬راجہ خورشید اے ای او زنانہ چکار٬راجہ اظہر مشتاق اے ای او شرقی ہوں گئے تمام افراد اعلی صلاحیتوں کے مالک اور اپنے شعبہ میں تجربہ کے حامل ہیں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کی تعیناتی سے محکمہ تعلیم میں بہتری آئیگی۔