انتشار اور احتجاج کی سیاست کرنے والوں کو اب سبق سیکھ لینا چاہیے ٬عمران عقیل دولتانہ

بہت ہو چکا عوام اپنے مسائل کا حل اور لوڈ شیڈنگ سمیت درپیش مشکلات کا خاتمہ دیکھنا چاہتے ہیں٬ صدر (ن) لیگ وہاڑی

ہفتہ 5 نومبر 2016 13:53

بوریوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع وہاڑی کے صدر میاں عمران عقیل دولتانہ نے کہا ہے کہ انتشار اور احتجاج کی سیاست کرنے والوں کو اب سبق سیکھ لینا چاہیے بہت ہو چکا عوام اپنے مسائل کا حل اور لوڈ شیڈنگ سمیت درپیش مشکلات کا خاتمہ دیکھنا چاہتے ہیںمیاں عمران دولتانہ نے کہا کہ پوری قوم کو ہیجان میں مبتلا کرنے والے ایک مرتبہ پھر یو ٹرن لے چکے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ موجودہ حکومت کو عوامی مینڈیٹ کے مطابق کام کرنے کا موقع دیا جائے اور آئندہ الیکشن میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کریںمیاں عمران دولتانہ نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر کے اعلیٰ روایت قائم کی ہے جس سے ان کا سیاسی قد مزید بلند ہوا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو عوام کی طرف سے ملنے والی سیاسی حمایت ثابت کرتی ہے کہ لوگوں کو احتجاجی دھرنوں کی سیاست سے کوئی سروکار نہیں میاں عمران دولتانہ نے کہا کہ تحریک انصاف کو اپنے سیاسی فیصلوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور مئی2018تک اپنے اعلان کے مطابق اب کوئی احتجاجی جلسہ نہیں کرنا چاہیے میاں عمران دولتا نہ نے مزید کہا کہ اب معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو عدالتی فیصلے کا احترام کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :