پیپلز پارٹی رہنما فیصل رضا عابدی کو آئندہ کل عدالت میں پیش کیا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 نومبر 2016 13:21

پیپلز پارٹی رہنما فیصل رضا عابدی کو آئندہ کل عدالت میں پیش کیا جائے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 نومبر 2016ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو آئندہ کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فیصل رضا عابدی کو ایک کارروائی کے دوران گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کی حالیہ صورتحال اور ٹارگٹ کلنگز سے متعلق واقعات پر فیصل رضا عابدی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ فیصب رضا عابدی کے خلاف حاصل ہوئے ثبوتوں پر مشتمل چالاب تیار کر کے انہیں آئندہ کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔