وزیر اعظم نواز شریف کی ترکی کے شہر دیار باقر میں کار بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

پاکستانی حکومت اور عوام کو ترک بھائیوں کے جانی نقصان پر گہرا دکھ ہوا ٬ مشکل وقت میں ترک عوام اور حکو مت سے یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں٬وزیر اعظم نواز شریف

ہفتہ 5 نومبر 2016 13:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے ترکی کے شہر دیار باقر میں کار بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ترک عوام اور حکومت سے یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیر اعظم نواز شریف نے ترکی کے شہر دیار باقر میں کار بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کو ترک بھائیوں کے جانی نقصان پر گہرا دکھ ہوا ۔ اس مشکل وقت میں ترک عوام اور حکو مت سے یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ ہماری دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا گو ہیں۔ ہولناک حملے ناقابل برداشت ہیں۔ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے۔ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ …(رانا)