پیپلزپارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے جو اقلیتوں کے حقوق کا دفاع کرتی ہے اور مساوی آزادی دینے کی حامی ہے٬ندا نذیر

ہفتہ 5 نومبر 2016 11:11

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ اسلام آباد کی رہنما ندا نذیر نے کہا ہے کہ ملک میں پاکستان پیپلزپارٹی واحد سیاسی پارٹی جو اقلیتوں کے حقوق کا دفاع کرتی ہے اور مساوی آزادی دینے کی حامی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ندانذیر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں آباد غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کی بات کرکے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے فلسفے کو اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بے نظیر پاکستان بن کر رہے گا اور غیرمسلموں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا اژالہ ہوگا۔ ندانذیر نے کہا کہ ملک میں آباد تمام غیرمسلم پاکستانیوں کو چاہیے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دے کر ان کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ آئندہ نسلوں کو سیاسی٬ سماجی اور معاشی انصاف ملے۔