سندھ ہائی کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈز کو پارکنگ فیس وصول کرنے سے روک دیا

جمعہ 4 نومبر 2016 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نیشہر کے تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو پارکنگ فیس کی وصولی سے روک دیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے پارکنگ فیس وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے صوبے کے تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو درخواست کے فیصلے تک پارکنگ فیس وصولی سے روک دیا اور پارکنگ فیس کی وصولی کا نوٹیفیکشن بھی معطل کردیا۔

(جاری ہے)

درخواست کی سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل صلاح الدین گنڈا پور ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ ہائی کورٹ اس سیقبل بھی قرار دے چکی ہے کہ ایگزیکٹو افسر کے پاس فیس وصولی کا اختیار نہیں تاہم کنٹونمنٹ بورڈ کار پر 200 اور موٹر سائیکل پر 50 روپے پارکنگ فیس وصول کر رہا ہے٬ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل اور دیگر سے 15 پندرہ نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے٬واضح رہے کہ سی بریز پلازہ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو افسر کی جانب سے پارکنگ فیس عائد کیے جانے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :