اتحاد ایئر ویز نے اسمارٹ فونز کیلئے نئی اینڈرائیڈ ایپ متعارف کرادی

جمعہ 4 نومبر 2016 16:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2016ء)متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویز نے اپنی ڈیجیٹل سروس کو وسعت دیتے ہوئے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کیلئے نئی موبائل ایپلیکیشن متعارف کرادی ہے جس کے بعد اتحاد ایئر سے سفر کرنے والے مسافروں کودوران سفر مزید آسانی میسر آسکے گی۔

(جاری ہے)

یہ نئی موبائل ایپ استعمال میں نہایت سادہ اور تفریح سے بھرپور ہے اور اس میں مربوط ٹرپ مینجمنٹ اور گیسٹ کو تمام ضروری معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

مسافر اب اس ایپ کے ذریعے اپنے سفر کی پلاننگ کرسکتے ہیں ٬اس ایپ میں فلائٹ بکنگ٬چیک ان فار فلائٹس٬ موبائل بورڈنگ پاس کا حصول٬فلائٹس کی آمد و رفت سے متعلق معلومات اور اتحاد گیسٹ مائلس بیلنس دیکھنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ٬اس ایپ کی اضافی خصوصیات میں فلائٹ سرچ فنکشن٬ادائیگی کیلئے کریڈٹ کارڈ ا سکینر٬چیک ان کیلئے پاسپورٹ اسکین کی سہولت اور فلائٹ سیٹس میپ بھی شامل ہیں۔