مصر کی کرنسی کی قدر میں اڑتالیس فی صد کمی

جمعہ 4 نومبر 2016 16:57

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2016ء)مصر نے اپنی کرنسی کی قدر میں اڑتالیس فی صد کمی کردی ہے۔مصر نے یہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر کیا ہے تاکہ اس سے آئندہ تین سال کے دوران ملک کی بیمار معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے بارہ ارب ڈالرز کا قرضہ حاصل کیا جا سکے۔کرنسی کی قدر میں کمی کے بعد اب ایک ڈالر تیرہ مصری پائونڈ کا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے سرکاری مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت قریباً نو پاونڈ تھی٬البتہ گزشتہ ہفتے بلیک مارکیٹ میں ایک ڈالر اٹھارہ مصری پائونڈتک بکتا رہا ہے۔

مصری پائونڈ کی قیمت میں کمی کے بعد اب روزمرہ استعمال کی اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا اور اس سے صدر عبدالفتاح السیسی کی حکومت پر دبائو میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔صدر السیسی حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد مرتبہ مصریوں پر یہ زور دے چکے ہیں کہ وہ ملک کو درپیش بدترین اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے ان کا ساتھ دیں۔ان کے بقول مصری ضبط وتحمل سے کام لیں۔۔