پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کیلئے 40 کروڑ 54 لاکھ 91ہزار روپے کی منظوری

جمعہ 4 نومبر 2016 16:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2016ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 27 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 40 کروڑ 54لاکھ 91ہزار روپے کی منظوری دیدی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی پنجاب محمد جہانزیب نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے 27 ویں اجلاس میں جن 2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کی منظوری دی گئی ان میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کی سکیم لاہور اورنج میٹرو ٹرین منصوبہ (علی ٹائون تا ڈیرہ گجراں) پنجاب بنک سے ایل ڈی اے کے سول ٹھیکیداروں کو مالی سہولیات کی فراہمی کیلئے 39 کروڑ 15 لاکھ 16 ہزار روپے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سیکٹر کی سکیم ضلع فیصل آباد میں اولڈ میونسپل کارپوریشن کے مقام پر پارکنگ پلازہ بشمول شاپنگ مال کی تعمیر اور ذیل گھر کچہری بازار فیصل آباد میں پارکنگ پلازہ بشمول شاپنگ مال کی تعمیر (پی سی II) (BOT MODE) کیلئے لین دین کے سلسلے میں مشاورتی خدمات کے حصول کیلئے 1 کروڑ 39 لاکھ 75 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :