گیس کے تین نئے ذخائر کی دریافت اور اس سی30ملین کیوبک فٹ گیس کی سسٹم میں آمد خوش آئندہے٬ فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن

جمعہ 4 نومبر 2016 16:12

لاہور۔4نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء) صنعتکار راہنما و سینئر وائس چیئرمین فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن ارشد بیگ نے گیس کے تین نئے ذخائر کی دریافت اور اس سی30ملین کیوبک فٹ گیس کو سسٹم میں آنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے بعد انڈسٹریز کیلئے گیس لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرے ۔

(جاری ہے)

فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صنعتکاروںکے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنعتی مقاصد کیلئیئ66فیصد نہیں بلکہ100فیصد گیس کی ضرورت ہے جس سے صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے کے ساتھ ساتھ حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن بھی پورا ہوگا٬ارشد بیگ نے کہا کہ صنعتوں کو گیس کی کم دستیابی سے ملکی برآمدات میں کمی بڑھتی ہے٬ انہوںنے کہا کہ حکومت ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا ریلیف عوام کو منتقل کرے تاکہ سستی اشیاء فراہم کرکے ملکی برآمدات میں اضافہ اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :