برساتی پانی کے نکاسی کے لئے تمام انتظامات پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے‘نثار زیدی

ٹائون بھر میںصفائی کے انتظامات کو فوقیت دی جا رہی ہے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے

جمعہ 4 نومبر 2016 16:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2016ء) انسداد ڈینگی ا جلاس ٹا ئون ایڈمنسٹریشن ا قبال ٹائون میں جوائنٹ رجسٹرار کو آ پر یٹو نثار احسن زیدی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد کے علاوہ محکمہ صحت٬ایل ڈبلیو ایم سی٬ پی ایچ اے٬ زراعت ٬آئی ٹی اور سپیشل برانچ کے نمائندگان کے علاوہ یونین کونسلوں کے سیکر ٹریز بھی موجود تھے۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام متعلقہ افسران و اہلکاران کو ہدایت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ا قبال ٹائون کی 19یونین کونسلوں میں17573انڈور سپاٹس اور 43858 کنٹینرز کو چیک کیا گیاجبکہ آئوٹ ڈور 1955 مقامات اور4334کنٹینرز کوبھی چیک کیا گیا۔ 84 مقامات پر ایڈیس لاروا پایا گیا جسے فوری تلف کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹائون بھر میںصفائی کے انتظامات کو فوقیت دیں تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے ۔

جوائنٹ رجسٹرار کو آپریٹو نثار احسن زیدی نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں کے سیکرٹریز گندے پانی کے نکاسی کے لئے تمام انتظامات پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں جبکہ گندے پانی کے نکاسی آب کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ کو حائل نہ ہونے دیںتاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو پائے۔انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اگر کسی بھی محکمہ کی طرف سے کوتاہی پائی گئی تو اس کے خلاف محکمہ کو سخت کاروائی کے لئے ہدایت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو و پرائیویٹ ہائوسنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میںمعائنہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :