مولانا مسعود اظہر اور حافظ محمد سعید کی جان کو خطرہ ہے ٬پنجاب سے لشکر جھنگوی کا مکمل صفایا کر دیا ہے‘رانا ثنا اللہ

سانحہ گلشن پارک ‘واہگہ اور پولیس لائن میں دہشت گردی کے تمام سہولت کار گرفتار ہو چکے ہیں ٬تینو ں کا ہنڈلر بھی ایک ہی ہیں جو افغانستان فرار ہو چکا ہے ‘پنجاب میں ایک بھی تنظیم ایسی نہیں جو کہیں بھی دہشت گردی میں ملوث ہے ‘حافظ محمد سعید اور مولانا مسعود اظہر کے خلاف بھارت ایک بھی ثبوت فراہم نہیں کررہا ‘پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان کی خصوصی گفتگو

جمعہ 4 نومبر 2016 15:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ مولانا مسعود اظہر اور حافظ محمد سعید کی جان کو خطرہ ہے پنجاب سے لشکر جھنگوی کا مکمل صفایا کر دیا ہے‘سانحہ گلشن پارک ‘واہگہ اور پولیس لائن میں دہشت گردی کے تمام سہولت کار گرفتار ہو چکے ہیں تینو ں کا ہنڈلر بھی ایک ہی ہیں جو افغانستان فرار ہو چکا ہے ‘پنجاب میں ایک بھی تنظیم ایسی نہیں جو کہیں بھی دہشت گردی کر رہی ہو ‘حافظ محمد سعید اور مولانا مسعود اظہر کے خلاف بھارت ایک بھی ثبوت فراہم نہیں کررہا ‘پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے ۔

جمعہ کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ حافظ محمد سعید کو ہم نے پچھلے دور حکومت میں چھ ماہ نظر بند رکھا ہے مگربھارت انکے خلاف عدالت میں کوئی ایک بھی ثبوت فراہم نہیں کر سکا اور اس وقت رحمن ملک لاہور ہائیکورٹ میں ہر روز کہتے رہے کہ حافظ سعید کے خلاف ثبوت آرہے ہیں مگر کوئی ثبوت نہیں آیاجسکے بعد عدالت نے انکو رہا کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میںرانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملددرآمد کیا جارہا ہے اور پنجاب سے ہم نے لشکری جھنگوی کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے اور میں دعویٰ سے کہتاہوں پنجاب میں کوئی ایک بھی ایسی تنظیم نہیں جو دہشت گردی کر رہی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ حافظ محمد سعید اور مولانا مسعود اظہر کی جان کو خطرہ ہے اور مولانا مسعود اظہر اسی وجہ سے آگے پیچھے رہتے ہیں مگر سنا ہے وہ پانچ چھ ماہ بعد اپنے مدرسہ بہائولپور آتے ہیں ۔

رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ سانحہ گلشن پارک ‘واہگہ اور پولیس لائن میںہونیوالی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تمام سہولت کاروں کو گر فتار کر لیا ہے اور اس بات کی بھی تصدیق ہو چکی ہے کہ انکے واقعات کا ہنڈلر بھی ایک شخص ہے جسکے حوالے سے ہمارے پاس جو آخری اطلاع آئی ہے اسکے مطابق وہ بھی افغانستان فرار ہو چکا ہے۔