پرائس کنٹرول کمیٹی نے اشیاء خوردونوش کی از سر نو قیمتیں مقرر کر دیں

جمعہ 4 نومبر 2016 15:18

سرگودھا۔4نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء)ڈی سی او سرگودھا دانش افضال نے کہا ہے کہ رعایتی نرخوں پر صارفین کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی ریاست کا فرض ہے اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کا کام صرف ریٹ مقرر کرنا نہیں بلکہ عمل درآمد کو بھی یقینی بنانا ہے ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنروں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران اور صارفین کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ڈی سی او نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ مقرر کر دہ نرخ ناموں پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنا ئیں اور ریٹ لسٹوں کو دکانوں میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کیاجائے ۔انہو ں نے ان احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں تاجروں اور دکانداروں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے کہاکہ معیاری اشیائے خوردونوش کی صارفین کو فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ۔

ذخیرہ اندوزی ‘ مصنوعی مہنگائی او ربلیک مارکیٹنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں ‘ منڈیوں اور بازاروں کے دورے کرنے کی ہدایت کی ۔ اس طرح صارفین کے نمائندوں کو ملاوٹ کے مرتکب افراد کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ ڈی سی او نے صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان کے موبائل نمبرز پر ملاوٹ ذخیرہ اندوزی او ربلیک مارکیٹنگ میں ملوث دکانداروں وتاجروں کے بارے میں ایس ایم ایس کر کے نشاندہی کریں ۔

ان کے نام صیغہ راز میں رکھنے کے علاوہ معاشرے کے ایسے ناسوروں کے خلاف بھر پور کریک ڈا$ن کیا جائے گا۔ اجلاس میں باہمی اتفاق رائے سے 16 اشیائے ضروریہ کے از سر نو ریٹ مقرر کئے گئے جس کے مطابق 20کلو آٹے کا تھیلا 680 روپے ‘ چاول باسمتی( 386 )45 روپے ‘ چاول باسمتی سپرکرنل 76 روپے او رپرانا 78 روپے فی کلو فروخت ہو گا۔دال چنا موٹی کی قیمت 152 روپے ‘ دال مسور موٹی کی قیمت 112 روپے ‘ دال مسور باریک 137 روپے ۔

دال ماش چھڑی ہوئی 184 روپے ‘ دال مونگ دھلی ہوئی 85 روپے ‘ چھوٹا گوشت 600 روپے فی کلو بڑا گوشت 300 روپے ‘ بیسن 142 روپے فی کلو ‘ سفید چنا لوکل 153 روپے او رامپورٹیڈ148 روپے فی کلو جبکہ سرخ مرچ کی قیمت 210روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔ تندوری روٹی 100 گرام وزن کی قیمت اتفاق رائے سے پانچ روپے مقرر کی گئی ۔