ایشیائی ترقیاتی بینک کا بنگلہ دیش میں تعمیر و ترقی کے لیے 8ارب ڈالر قرض کا اعلان

یہ رقم بنیادی تنصیبات معاشی ترقی اور علاقائی سطح پر تجارتی روابط کے فروغ میں استعمال کی جائے گی

جمعہ 4 نومبر 2016 14:54

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2016ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے بنگلہ دیش میں تعمیر و ترقی کے لیے 8ارب ڈالر قرض کا اعلان کر دیا ٬ یہ رقم بنگلہ دیش میں بنیادی تنصیبات معاشی ترقی ار علاقائی سطح پر تجارتی روابط کے فروغ میں استعمال کی جائے گی چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق بنگلہ دیش میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندے نے بنگلہ دیش کے ساتھ تزویراتی شراکت دار منصوبے کا اعلان کیا جس کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ 5سالوں میں بنگلہ دیش کو 8ارب امریکی ڈالر قرضفراہم کرئے گا۔

(جاری ہے)

یہ رقم بنگلہ دیش میں بنیادی تنصیبات معاشی ترقی اور علاقائی سطح پر تجارتی روابط کے فروغ کے لیے استعمال کی جائے گی ۔ یاد رہے گزشتہ 5برس میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے بنگلہ دیش کو 5ارب ڈالر قرض دیا ہے جس کے تحت اقتصادی راہداری کی تعمیر ٬دیہی علاقوں میں میعاری سہولیات کی فراہمی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام کو بہتر کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :