گیس کے نئے ذخائر پرانڈسٹریز کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے‘ارشد بیگ

صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی سے ملکی درآمدات میں کمی و تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے ‘سینئر وائس چیئرمین فرایا

جمعہ 4 نومبر 2016 14:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2016ء) صنعتکار رہنما و سینئر وائس چیئرمین فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن نے ارشد بیگ نے گزشتہ ہفتہ گیس کے تین نئے ذخائر کی دریافت اور اس سی30ملین کیوبک فٹ گیس کو سسٹم میں آنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت گیس کی نئے ذخائر کی دریافت پر انڈسٹریز کیلئے گیس لوڈ شیڈنگ کا فی الفور خاتمہ کرے کیونکہ گیس سے چلنے والی انڈسٹریز کو گیس کی بندش سے انڈسٹریز بند ٬ مزدور بے روزگار اور صنعتکار طبقہ مالی پریشانی کا شکار ہے اور وہ اپنی کمٹمنٹ کے مطابق آرڈروں کی بروقت تکمیل کرنے سے قاصر ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صنعتکارکے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ صنعتی مقاصد کیلیئ66فیصد نہیں بلکہ100فیصد گیس فراہم کی جائے تاکہ صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہو ۔

(جاری ہے)

ارشد بیگ نے کہا کہ صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی سے ملکی برآمدات میں کمی و تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے انہوںنے کہا کہ حکومت ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا ریلیف عوام کو بھی دے اور صنعتی مقاصد کیلئے گیس کی قیمتوں میں مناسب کمی کی جائے تاکہ سستی اشیاء فراہم کرکے ملکی برآمدات میں اضافہ اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :