پشاور ہائی کورٹ نے شربت گلہ کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 نومبر 2016 13:51

پشاور ہائی کورٹ نے شربت گلہ کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دئے

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 نومبر 2016ء) : پشاور ہائیکورٹ نے افغان خاتون شربت گلہ بی بی کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دئے۔ تفصیلات کے مطابق شربت گلہ بی بی کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت میں شربت گلہ بی بی کا چالان پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شربت گلہ بی بی نے عدالت کے سامنے اپنے جُرم کا اعتراف کر لیا جس پر عدالت نے شربت گلہ بی بی کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دئے۔ عدالت نے شربت گلہ کو 15 روز قید کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ دس ہزار روپے جُرمانے کی سزا بھی عائد کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ شربت گلہ بی بی کو سزا مکمل ہونے پر ڈی پورٹ کیا جائے۔ یاد رہے کی شربت گلہ بی بی کو جعلی اور غیر قانونی شناختی کارڈ بنوانے کے الزام میں ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :