لٹویا کانفرنس سے چین یورپی تعلقات کو نئی توانائی ملے گی

لٹویا نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کیا ہے ٬ چینی سفیر

جمعہ 4 نومبر 2016 14:05

ریگا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2016ء) چین مرکزی اور مشرقی یورپی ممالک (سی ای ای )کانفرنس سے لٹویا کو عالمی سطح پر تعلقات کو فروغ دینے میں بڑی مدد ملے گی ٬ چین اور سی ای ای ممالک کے درمیان یہ پانچویں کانفرنس ہے اور یہ پہلی بار ایک بالٹک ملک لٹویا میں منعقد ہورہی ہے ٬ اس سے نہ صرف چین اور لٹویا کے درمیان بلکہ چین اور یورپی ممالک کے درمیان بھی تعاون کو فروغ حاصل ہو گا ٬ یہ بات لٹویا میں چینی سفیر وانگ یانگ نے شنہوا سے اپنے ایک انٹرویو میں کہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین اور لٹویا کے درمیان سفارتی تعلقات پچاس سال قبل قائم ہوئے تھے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات تیزی سے ترقی کررہے ہیں جو باہمی احترام ٬ دوستی اوردونوں ملکوں کے عوام کے بہتر مفاد میں آگے بڑھ رہے ہیں ٬ ان تعلقات کو لٹویا کانفرنس سے نئی توانائی ملے گی اور کئی شعبوں میں تعلقات آگے بڑھ سکیں گے ٬ چین نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں لٹویا کو بھی شامل کیا ہے کیونکہ لٹویا یورپ کے راستے میں واقع ہے ٬ لٹویا کے حکام نے بھی اس منصوبے کے بارے میں مثبت رائے ظاہر کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :