کھیتوں میں بھوسہ جلانے پر پابندی عائد

جمعہ 4 نومبر 2016 13:23

شیخوپورہ۔4نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء)ضلع بھر کی حدود میں کھیتوں میں بھوسہ جلانے پر پابندی عائد کر تے ہوئے دفعہ 144کا نفاذ کر دیاگیاہے۔ڈی سی او ارقم طارق نے رواں سیزن میں دفعہ 144کا نفاذ موٹروے اور دیگر شاہراہوں پر دھوئیں کے باعث ممکنہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے کیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گذشتہ چند دنوں سے شاہراہوں پر دوران سفر مشکلات کی شکایات اور پچھلے سالوں میں دھوئیں کے باعث متعدد حادثات ہونے کے پیش نظر قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لئے جھاڑیوں ٬ کوڑا اور کھیتوں میں بھوسہ وغیرہ کو آگ لگانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ لیا گیاہے۔

علاوہ ازیں ممکنہ صورت حال کے مطابق پابندی کی مدت مزید بڑھائی جا سکتی ہے۔قانون جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کل 4 نومبر سے نافذالعمل ہو چکا ہے جس کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔