کھادیں فصلوں کوجدیدطریقہ سے پیداکرنے میں اہم کرداراداکررہی ہے ٬زرعی ماہرین

جمعہ 4 نومبر 2016 12:56

سلانوالی۔4نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء)زرعی ماہرین نے نامیاتی ومصنوعی کھادوںکے تقابلی جائزہ کے حوالے سے بتایاہے کہ کھادیں فصلوںکوجدیدطریقہ سے پیداکرنے میں اہم کرداراداکررہی ہے یہ کسی بھی فصل کی پیداوارکیلئے 30سے 70فیصداضافے کاباعث بنتی ہیں٬ نامیاتی کھادیں کسی بھی فصل کی پیداواربڑھانے میںنہ صرف اہم کرداراداکرتی ہیں٬ بلکہ زمین کواہم اجزاء دینے کے ساتھ ساتھ ا س کی ظاہری شکل کوبہتربنانے اس میںپانی محفوظ کرنے اورپانی کونیچے جڑوںتک جانے میںمددکرتی ہیں٬ غیرنامیاتی کھادوں کے مسلسل استعمال کی وجہ سے زمین کی زرخیزی میںکمی ہورہی ہے ا س لیے نامیاتی کھادوںکوزیادہ اہمیت دی جارہی ہے نامیاتی کھادوںمیںگوبرکی کھادبھیڑکافضلہ مرغیوںکافضلہ فصل کی پیداواربڑھانے کیلئے استعمال ہوتے ہیںپاکستان میںگوبر کی کھادکی بہت زیادہ مقدارہے٬ تمام نامیاتی کھادیںعام طورپرکمپوسٹ کوگلے سڑے نامیاتی ماد ے کی تخریب کاری سے حاصل کیاجاتا ہے ان میںزیادہ تر پتے پھلوںکے چھلکے بچی کچی خورا ک اورپھلوں کے رس شامل ہین یہ تمام قدرتی کھادیں ہوتی ہیں اورتخریب کاری کاعمل بھی بغیرکسی کمیائی مادے کے مکمل ہوجاتا ہے٬ اس میں بڑی تعداد میں ورمز ہوتے ہیں جونامیاتی مادے کوغیرنامیاتی مادے میںتبدیل کردیتے ہیں ان میںزہریلے مادے پیدانہیں ہوتے کیونکہ یہ نامیاتی مادوں سے تیارکیاجاتا ہے ماہرین کے مطابق یہ زمین کی زرخیزی میںاضافے کاباعث بنتے ہیں یہ زمین کوکاشتکاری کیلئے زرخیز اوربہتربناتی ہیں اچھی زمین میںاگائے جانے والے پودے اوردرخت وہ تمام ضروری اجزائے خوراک جوپودوںکواپنی نشوونماکیلئے چاہیے ہوتے ہیں مہیاکرتے ہیں ماہرین نے غیرنامیاتی کھادوں کے فوائد کے حوالہ سے بتایاہے کہ وہ تمام اجزائے ضروری خوراک جوان میںموجودہوتے ہیں ان کوفوری طورپراستعما ل کیاجاتا ہے ان کوآسانی سے اورکم وقت میںخریداجاسکتا ہے یہ کمپوسٹ کی نسبت سستے ہوتے ہیں بہت کم وقت میںاوربہت کم محنتوںسے استعمال کیاجاتاہے نامیاتی اورغیرنامیاتی کھادوں کے اپنے اپنے فائدے اور اپنے اپنے نقصان ہیں٬ مگرکاشت کار نامیاتی کھادوں پر انحصارکریں اورصرف اپنی زمینوں کے لیے استعما ل کریں تو ا س کیلئے ز یادہ و قت اورمزدورچاہیے ہوتے ہیں اورزمین کی زرخیزی کے مطا بق اسے نامیاتی کھادنہیں ملتی دوسری طر ف اگر غیرنامیاتی کھادکوصرف اپنی فصلوں کی پیداوارکیلئے استعما ل کریں توورمز زمین میںکام کرناچھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے زمین کی ساخت میںنقصان د ے تبدیلیاں آتی ہے ا ورا س کے علاوہ ز مین میںسیم و تھوڑ اورزمین کے سخت ہو نے کے خدشات میں اضافے کا باعث ہوتے ہیں ا س لیے نامیاتی اورغیر نامیاتی کھادوںکامتوازن اوربروقت استعمال نہ صرف اچھی پیداواردیتا ہے بلکہ خدشات کی کمی کاباعث بھی بنتاہے ۔