پشاور میں 17 اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی٬ 9 میں اضافہ منظور

جمعہ 4 نومبر 2016 12:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2016ء) پشاور میں دال اور چاول سمیت17 اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی جبکہ بیسن اور چنا سمیت نو اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی۔

(جاری ہے)

اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں رودو بدل ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض محسود کی زیر صدارت پرائس ریویو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں دال اور چاول سمیت 17 کریانہ اشیائ کی قیمتوں میں کمی جبکہ بیسن ٬ چنا سمیت 9 اشیائ خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس کے فیصلے کے مطابق چاول نمبر ایک 105 روپے ٬ باسمتی 100 روپے ٬ دال ماش 196 روپے اور بیسن 162 روپے کلو فروحت کیا جائے گا۔۔