بینگن کی پنیری کوبیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کریں٬ماہرین

جمعہ 4 نومبر 2016 12:42

فیصل آباد۔4نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء)زرعی ماہرین نے بینگن کی پنیری کوبیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ پنیری کو مختلف بیماریوں کے حملہ کا خدشہ رہتاہے لہٰذا کاشتکار اس ضمن میں کوئی کوتاہی نہ برتیں اور تنے کے گلائو کے حملہ کی صورت میں فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ بینگن کی پنیری پر ابتدائی ایام میں ہی تنے کے گلائو کی بیماری کا حملہ ہو سکتاہے جس سے فصل کو شدید نقصان پہنچنے کااحتمال ہوتاہے۔

انہوںنے کہاکہ اس بیماری کے جراثیم جڑ سے اوپر زمین کے قریب بینگن کے پودے کے تنے پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اس بیماری کے نتیجے میں تنے پر ہلکا سیاہ یا بھورا نشان پڑ جاتاہے جس پر اگر فوری قابو نہ پایا جائے تو یہ تنے کو خشک کرکے پودے کی تباہی کا موجب بھی بن سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار پنیری پر خاص نظر رکھیںاور اگر کوئی علامت ظاہر ہو تو فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے تدارکی اقدام کریں تاکہ انہیں کسی مالی نقصان کا سامنا نہ کرناپڑے۔