ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

جمعہ 4 نومبر 2016 12:30

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء)ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں اضافے کا عمل دوسرے روز بھی جاری رہا۔ جمعہ کو برسا ملائیشیا ڈائیوریٹو ایکسچینج میں خام پام آئل کے نرخ 0.6فیصد اضافے کے ساتھ 2774رنگٹ (663ڈالر) فی ٹن رہی ۔

(جاری ہے)

چین کی دلیان کموڈٹی ایکسچینج منڈی میں پام آئل کے فی ٹن نرخ میں 0.2فیصد اضافہ رہا جبکہ شکاگو بورڈ آف ٹریڈ اور ڈلیان ایکسچینج میں سویا بین خوردنی آئل کے فی ٹن نرخ میں 0.3فیصد کمی آئی۔