سیلزٹیکس ری فنڈ کے لئے 26 ارب روپے جاری

اسٹیٹ بینک کو ادائیگی کے لئے ایڈوائس بھی جاری کردی گئی

جمعہ 4 نومبر 2016 12:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2016ء)وزارت خزانہ نے سیلزٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی کے لئے 26 ارب روپے جاری کردئیے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کو ری فنڈز کی ادائیگی کے لئے ایڈوائس بھی جاری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایف بی آر کے چیئرمین زبیر طفیل کے مطابق وزارت نی26 ارب روپے سیلز ٹیکس رفنڈ کے لئے جاری کردئیے ہیں٬اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کو ادائیگی کے لئے ایڈوائس بھی جاری کردی گئی ہے جس کے بعد برآمدکنندگان کے اکائونٹ میں آن لائن ری فنڈنگ شروع کردی گئی ہے۔۔