عالمی منڈی میں زنک کے نرخ 5 سال کی بلند ترین سطح پر

جمعہ 4 نومبر 2016 12:12

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء) عالمی منڈی میں زنک کے نرخ 5 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ لندن میتل ایکچینج میں بینچ مارک زنک کے سودے 2487ڈالر فی ٹن میں طے ہوئے جو اگست 2011ء کے بعد زنک کی بلند ترین نرخ ہیں۔

(جاری ہے)

ایک روز قبل کے مقابلے میں زنک کے فی ٹن نرخوں میں ڈھائی فیصد اضافہ ہواہے ۔ دوسری دھاتوں میں تانبا (کاپر) نرخ میں0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 4958 ڈالرفی ٹن رہا۔ نکل کی قیمت بھی 1.5فیصد تک بڑھنے کے بعد 12480فی ٹن پر بند ہوئی۔ ٹین کی تجارت میں قیمت میں 1.6فیصد اضافے کے ساتھ 21105 ڈالر فی ٹن میںہوئی جبکہ لیڈ 2092 ڈالر فی ٹن رہا۔