بھارت سرحدی جارحیت کے ذریعے امن کوششوں کوسبوتاژکررہا ہے٬ پاکستان

پاک امریکا تعلقات مشترکہ جمہوری مقاصد٬ باہمی احترام٬ امن کی بنیاد پرقائم ہیں٬ پاکستان پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے٬ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ٬ دو ایٹمی طاقتوں کے مابین تنازعات کے حل کا آپشن جنگ نہیں ٬ پاکستانی معاشرہ جمہوریت٬ آزاد میڈیا اور عدلیہ کی جانب بڑھا ہے٬پاکستان میں خواتین کے حقوق کیلئے قانون سازی کی گئی٬ فوجی آپریشن کے بعد دہشتگردی کا تقریباً خاتمہ ہو چکا ہے٬ دہشتگردوں کاخاتمہ سیکیورٹی فورسزکی قربانیوں کانتیجہ ہے ٬ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کسی تفریق کے بغیرکی جارہی ہے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی پاک امریکا تعلقات پر ویمن فارن پالیسی گروپ کو بریفنگ

جمعہ 4 نومبر 2016 11:46

بھارت سرحدی جارحیت کے ذریعے امن کوششوں کوسبوتاژکررہا ہے٬ پاکستان

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2016ء) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ بھارت سرحدی جارحیت کے ذریعے امن کوششوں کوسبوتاژکررہا ہے٬ پاک امریکہ تعلقات مشترکہ جمہوری مقاصد ٬ باہمی احترام ٬امن اورترقی کی بنیاد پرقائم ہیں جس نے مشکل وقت میں بھی دونوں ممالک کو متحد رکھا ہے ٬ بلاامتیاز کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کا خاتمہ ہوا٬ یہ سیکیورٹی فورسزکی جرات اور قربانیوں کا نتیجہ ہے ٬ اس سے خطے میں سیکیورٹی صورت حال بہتر ہوئی ہے اور اقتصادی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ٬ مالیاتی اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیز کی پاکستانی معیشت سے متعلق مثبت رائے اس کا واضح ثبوت ہے۔

امریکا میں پاکستانی سفارخانے میں خارجہ پالیسی سے وابستہ خواتین کے ایک گروپ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے شرکا کو پاک امریکا تعلقات ٬ جنوبی ایشیامیں امن واستحکام اور خطے کی تیزی سے بدلتی صورت حال پربریفنگ دی۔جلیل عباس جیلانی نے ویمن فارن پالیسی گروپ کو بریفنگ دی٬ جس میں انہوں نے پاک امریکا تعلقات اورجنوبی ایشیاء میں امن و استحکام پرروشنی بھی ڈالی۔

بریفنگ کے دوران جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات مشترکہ جمہوری مقاصد٬ باہمی احترام٬ امن کی بنیاد پرقائم ہیں٬ پاکستان پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے٬ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے جب کہ بھارت سرحدی جارحیت کے ذریعے پاکستان کی امن کوششوں کو سبوتاژ کررہا ہے٬ دو ایٹمی طاقتوں کے مابین تنازعات کے حل کا آپشن جنگ نہیں ہے جب کہ تعلقات نے مشکل وقت میں دونوں ممالک کومتحدرکھا۔

پاکستانی سفیرجلیل نے مزید کہا پاکستانی معاشرہ جمہوریت٬ آزاد میڈیا اور عدلیہ کی جانب بڑھا ہے٬ مالیاتی اورکریڈٹ ریٹنگ ایجنسیزکا پاکستان کی معیشت سے متعلق مثبت رائے اسکی عکاس ہے٬ پاکستان میں خواتین کے حقوق کیلئے قانون سازی کی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں فوجی آپریشن کے بعد دہشتگردی کا تقریباً خاتمہ ہو چکا ہے٬ دہشتگردوں کاخاتمہ سیکیورٹی فورسزکی قربانیوں کانتیجہ ہے جس کے بعد امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے معاشی سرگرمیوں میں تیز ی آ گئی ہے اور سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کے باعث اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کسی تفریق کے بغیرکی جارہی ہے۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات مشترکہ جمہوری مقاصد ٬ باہمی احترام ٬امن اورترقی کی بنیاد پرقائم ہیں ٬ جس نے مشکل وقت میں بھی دونوں ممالک کو متحد رکھا ہے ۔ جلیل عباس جیلانی کاکہنا تھا کہ بلاامتیاز کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کا خاتمہ ہوا٬ یہ سیکیورٹی فورسزکی جرات اور قربانیوں کا نتیجہ ہے ٬ اس سے خطے میں سیکیورٹی صورت حال بہتر ہوئی ہے اور اقتصادی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ٬ مالیاتی اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیز کی پاکستانی معیشت سے متعلق مثبت رائے اس کا واضح ثبوت ہے۔