بیرونی قرضوں٬ دیگر سرکاری مد میں ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر13کروڑ72لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ

جمعہ 4 نومبر 2016 11:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2016ء) گزشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر13کروڑ72لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق20اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے پرزرمبادلہ کے ذخائر کی سطح 24ارب18کروڑ93لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔مرکزی بینک کے ذخائر 19کروڑ3لاکھ ڈالرز کمی سی19ارب13کروڑ5لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5کروڑ31لاکھ ڈالرز اضافے سی5ارب5کروڑ88لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :