ایس ای سی پی نے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کیلئے فارم چار کی آن لائن فائلنگ کا نظام قائم کردیا

جمعہ 4 نومبر 2016 11:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2016ء) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے فارم چار کی فائلنگ کے لئے آن لائن فائلنگ کا نظام قائم کیا ہے جو سکیورٹیز ایکٹ2015 کے تحت ہر لسٹڈ کمپنی کو درکار ہوتا ہے کہ وہ ایس ای سی پی کو ان سکیورٹیز کی تفصیلات جمع کرائے جن کے حاملین سود مندانہ طور پر اس کے ڈائریکٹرز٬ ایگزیکٹو افسران اور اہم حصص داران ہوں۔

(جاری ہے)

فارم چار ایس ای سی پی کے خدمات کے پورٹل میں اپ لوڈ کر دیا گیا ہے اور لسٹڈ کمپنیاں اب پانچ ہزار روپے کے بجائے آن لائن تین ہزار روپے کی کم قیمت میں جمع کرا سکتی ہیں۔ ایس ای سی پی کا یہ اقدام لسٹڈ کمپنیوں کو فائلنگ سے متعلقہ اخراجات میں بچت کے ساتھ ساتھ جھنجھٹ سے پاک فائلنگ کا طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :