چینی عورت نے 18سالوں میں اپنے بالوں کی لمبائی 11 فٹ کر لی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 3 نومبر 2016 23:39

چینی عورت نے 18سالوں میں اپنے بالوں کی لمبائی 11 فٹ کر لی

تائی یوان، چین۔ حقیقی زندگی کی روپانزل نے چینی پارک میں اپنے بالوں کی نمائش کی ہے۔ پارک میں اس عورت (تصویر اوپر) کے بالوں کی پیمائش کی تو وہ 11 فٹ لمبے تھے۔
اتوار کو صوبہ شنسی کے شہر تائی یوان کے پارک میں 60سالہ عورت نے اپنے بالوں کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس عورت کا کہنا ہےکہ پچھلے ایک سال میں اس کے بال 19 انچ مزید بڑھے ہیں۔
اس عورت نے 18سال سے اپنے بال نہیں کاٹے ۔ اسے امید ہے کہ جلد ہی اس کا نام گینیز بک آف ورلڈ میں شامل ہو جائے گا۔
اس وقت سب سے لمبے بالوں کا گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بھی ایک چینی عورت شی چوپنگ (تصویر نیچے) کے پاس ہے، جس کے بالوں کی لمبائی 18 فٹ اور 5.54 انچ ہے، شی چوپنگ 1973سے اپنے بال بڑھا رہی ہے۔

چینی عورت نے 18سالوں میں اپنے بالوں کی لمبائی 11 فٹ کر لی