کیا آپ جانتے ہیں شرٹ کے پیچھے موجودحلقہ کیوں ہوتا ہے؟

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 3 نومبر 2016 23:38

کیا آپ جانتے ہیں شرٹ کے پیچھے موجودحلقہ کیوں ہوتا ہے؟

آپ نے شرٹ اور پینٹ میں بھی ایک حلقہ لازمی دیکھ ہوگا ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کس لیے ہوتا ہے؟ اس حلقے کو 1960 کی دہائی میں شرٹس میں لگانا شروع کیا گیا ، اس کے بعد شرٹس کے فیشن میں بہت سی تبدیلیاں آئی مگر اس حلقے نے اپنی جگہ نہ بدلی۔
اصل میں یہ مشرقی ساحل کے ماہی گیر کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا تاکہ وہ اپنے کپڑوں کو ہینگروں کی بجائے تاروں پرلٹکا کر سکھا سکیں اور پھر اگلے دن پہن سکیں۔

(جاری ہے)

اس حلقے کی مدد سے شرٹس لٹکانے سے اس میں سلوٹیں نہیں پڑتی تھی اور ماہی گیر اسے آرام سے پہن سکتے تھے ۔اسی حلقے سے شرٹ دیوار لٹکانے کا کام لیا جاتا تاکہ اس میں پھر سلوٹیں نہ پڑ جائیں۔
1960 کی دہائی میں امریکا بھر میں ایسی شرٹس مشہور ہو گئیں جہاں سے یہ رواج ساری دنیا میں پھیل گیا۔اس حلقے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ لوگ اپنی شرٹ کو جم وغیرہ میں اتار کر آرام سے لٹکا دیں۔

کیا آپ جانتے ہیں شرٹ کے پیچھے موجودحلقہ کیوں ہوتا ہے؟