دنیا کی دو تہائی جنگلی حیات 2020 تک ختم ہوجائے گی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 3 نومبر 2016 23:38

دنیا کی دو تہائی جنگلی حیات 2020 تک ختم ہوجائے گی

ایک رپورٹ کے مطابق زمین پر دو تہائی جنگلی حیات 2020 تک ختم ہو جائے گی۔ ایک تجزیے کے مطابق 1970 سے 2012 تک جانوروں کی آبادی 58 فیصد کم ہوئی 2020 تک یہ نقصان 67 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف اور زولوجیکل سوسائٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جانوروں کے معدوم ہونے کی اہم وجوہات میں جنگلات کی کٹائی، شکار اور آلودگی شامل ہیں۔

(جاری ہے)


ماہرین کا کہنا ہے کہ جو جانور ختم ہو رہے ہیں، اُن میں پہاڑی سے لیکر جنگلی اور دریائی سے لیکر سمندری جانوراور معدومی کے خطرے سے دوچار جانور شامل ہیں۔


رپورٹ کے دیباچے میں سٹاک ہوم ریسیلنس سنٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر جوہان روک سٹروم نے بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے جنگلی حیات میں بہت کمی ہو گئی ہے۔ اُن کا کہنا ہے ہم بڑے سیارے کی چھوٹی دنیا نہیں رہے، اب ہم چھوٹے سیارے پر بڑی دنیا ہیں، ہم نقطہ امتلا (سچوریشن پوائنٹ / جس کے بعد مزید سمائی ممکن نہ ہو) تک پہنچ چکے ہیں۔
ماہرین نے 3700 اقسام کے 64000 فقاریہ جانوروں کے تجزیے کے بعد یہ رپورٹ پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :