بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات کا پٹھان کوٹ حملوں کی کوریج پر این ڈی ٹی وی کو ایک دن کیلئے بند کرنے کا حکم

جمعرات 3 نومبر 2016 22:47

بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات کا پٹھان کوٹ حملوں کی کوریج پر این ڈی ..

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2016ء) بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے پٹھان کوٹ دہشت گرد حملوں کی کوریج پر این ڈی ٹی وی کو مبینہ طور پر ایک دن کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ این ڈی ٹی وی کے ذرائع نے’’ ایکسچینج فار میڈیا‘‘ کو بتایا کہ بھارتی حکومت نے این ڈی ٹی وی انڈیا کو 9 نومبر کو ایک روز کیلئے اپنی نشریات بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومت کا موقف ہے کہ این ڈی ٹی وی نے سیکورٹی فورسز کی جانب سے انسداد دہشت گردی آپریشنز کے دوران سٹرٹیجک اثاثوں کو دکھا کر قومی سلامتی پر سمجھوتہ کیا تاہم بھارت میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ صرف این ڈی ٹی وی کیخلاف کارروائی کیوں کی جا رہی ہے جبکہ کئی چینلز نے آپریشن کی کوریج کی تھی۔ این ڈی ٹی وی میں بعض لوگوں کو یقین ہے کہ ان کی کوریج بیلنس تھی٬ اس لئے یہ حکم غیر معقول اور حواس باختہ ہے۔ توقع ہے کہ این ڈی ٹی وی اس حکم کو چیلنج کرے گا۔