نصیرآباد کی معروف قبائلی شخصیت میر محمد اکرم کھیازئی سینکڑوں ساتھیوں سمیت میر حاصل خان بزنجو ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ پر اعتماد کا اظہار

جمعرات 3 نومبر 2016 19:35

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2016ء) نصیرآباد کی معروف قبائلی شخصیت میر محمد اکرم کھیازئی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت میر حاصل خان بزنجو ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے میر حاجی عطاء محمد بنگلزئی حاجی عبدالواحد شاہوانی میر علی حسن خان جاموٹ عبدالرزاق بلوچ کی قیادت میں نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر میر حاجی عطاء محمد بنگلزئی حاجی عبدالواحد شاہوانی میر علی حسن خان جاموٹ عبدالرزاق بلوچ تاج بلوچ نے کہاکہ میر محمد اکرم کھیازئی کی اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت نیک شگون ہے کیونکہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے مظلوم غریب عوام کے حقوق اور قدرتی وسائل کی حفاظت کی جنگ لڑ رہی ہینیشنل پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں محکمہ صحت تعلیم پبلک سروس کمیشن میں اصلاحات لاکر غریب عوام کی پہن ان اداروں تک آسان بنائی ہے اور کہاکہ آئندہ آنے والے انتخابات میں نیشنل پارٹی دوبارہ میدان مار کر عوام کی خدمت کرے گی کیونکہ نیشنل پارٹی کے قائدین میر حاصل خان بزنجو ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ نے عوام کے دل جیت لیئے ہیں۔