سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی قتل کیس ٬ْانسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مزید ایک گواہ معظم خان بیان قلمبند

جمعرات 3 نومبر 2016 19:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2016ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی قتل کیس میں مزید ایک گواہ معظم خان کا بیان قلمبند کر تے ہوئے سماعت 9نومبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

عدالت نے مقدمہ کے مزید پانچ گواہان کو طلبی کے سمن جاری کر دیئے ہیں۔ مقدمہ کے 29 گواہان میں سے 8 کے بیانات قلمبند کئے جاچکے ہیں۔ تھانہ آئی نائن پولیس نے سابق وفاقی وزیر کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :