مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے اب تک 115 کشمیری شہید اور 160 سے زائد بینائی سے محروم ہو چکے ہیں٬مسلم ممالک بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت جاری رکھیں

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کی اوآئی سی ممالک کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پربریفنگ

جمعرات 3 نومبر 2016 18:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت جاری رکھیں ‘ بھارتی مظالم میں اب تک 115 کشمیری شہید اور 160 سے زائد بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خراجہ سید طارق فاطمی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

طارق فاطمی نے انہیں ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے بھی آگاہ کیا۔ طارق فاطمی نے او آئی سی کے سفیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی میں پیلیٹ گن کے استعمال کے باعث اب تک 160 کشمیری بینائی سے محروم ہو چکے ہیں اور 115 سے زائد شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت جاری رکھیں۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :