وکلاء عدل و انصاف ٬ قوانین کی پاسداری ٬عدلیہ کی بالا دستی ٬آئین و قانون کی حکمرانی کے سب سے بڑے علمبردار ہوتے ہیں٬جسٹس غضنفر علی خا ن

عوام کو سستا ٬فوری انصاف مہیا کر نے میں ججز اور وکلاء کااہم کر دار ہوتا ہے٬اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو ذمہ دار ی سونپی ہے ہمیں ایمانداری ٬دیانتداری سے فرا ئض سر انجام دینے چاہئیں٬ جج پشاور ہائیکورٹ کا تقریب سے خطاب

جمعرات 3 نومبر 2016 17:07

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2016ء) پشاور ہائی کورٹ ڈیر ہ بنچ کے جسٹس غضنفر علی خا ن نے کہا ہے کہ وکلاء عدل و انصاف ٬ قوانین کی پاسداری ٬عدلیہ کی بالا دستی اور آئین و قانون کی حکمرانی کے سب سے بڑے علمبردار ہوتے ہیںاور عوام کو سستا اور فوری انصاف مہیا کر نے میں ججز اور وکلاء کااہم کر دار ہوتا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی حلف برداری کے موقع پر خطا ب کے دوران کیا حلف اٹھا نے والوں میں صدر سید عابد حسین شاہ بخا ری ایڈوکیٹ ٬سینئر نائب صدر ملک محمد اسعد ایڈوکیٹ٬ نائب صدر فضل الرحمان بلوچ ایڈوکیٹ ٬ جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ ملانہ ایڈوکیٹ ٬ جائنٹ سیکرٹری محمد الیا س دامانی ایڈوکیٹ ٬ فنانس سیکرٹری محمد نواز مر وت ٬ ایگزیکٹو ممبر رانا محمد ندیم اور ٹا نک سے خیر محمد خان ایڈوکیٹ اپنے عہدو ں کا حلف اٹھایا جبکہ تقر یب میں ہائی کورٹ ایڈیشنل رجسٹرار محمد ارشا د خا ن ٬ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید زمر د شا ہ ٬ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹا نک طارق پرویز کے علاوججز صاحبان اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شر کت کی تقر یب سے خطا ب کرتے ہوئے جسٹس غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو ذمہ دار ی ہمیں سونپی ہے ہمیں چاہیے کہ ہم ایمانداری اور دیانتداری سے اپنے فرا ئض سر انجام دیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے سرکاری اہلکاروں سمیت عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ حکومتی اداروں کی طرف سے اگر کوئی بے قاعدگی اور بے ضابطگی ہو تو اسکا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہو انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ ہر ادارے سے کرپشن کا مکمل خا تمہ کر سکیں اور معا شر ہ تر قی کریں اس موقع پر ہائی کورٹ بار کے صدر سید عابد حسین شاہ بخا ر ی ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہائی کورٹ بار نے ہمیشہ عدلیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے اور مثالی کر دار ادا کرتے ہو ئے عدل و انصاف فراہم کر نے میں مددکی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس پر پشاور ہائی کورٹ بنچ ڈیر ہ کے جسٹس غضنفر علی خان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمار ے مطالبات پور ے کرتے ہوئے ہائی کورٹ بار کے ہال کی توسیع ٬ لائبریر میں کتا بوں کی کمی پورا کرنا اور ڈبل بنچ کے لئے چیف جسٹس صو بہ خیبر پختونخواہ مظہر عالم میانخیل اپنی سفارشات کے ساتھ بھجوا دینگے یہ مطالبات پورے ہوجائینگے اس موقع پر ہائی کورٹ بار کے صدر سید عابد حسین شاہ بخا ر ی ایڈوکیٹ نے پشاور ہائی کورٹ بنچ ڈیر ہ کے جسٹس غضنفر علی خان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا تقریب کے اختتام پر ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ ملانہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :