آزادکشمیرکے وزیربرقیات وقانون راجہ نثاراحمدخان سے وائس چیئرمین پریس فائونڈیشن امجدچوہدری کی ملاقات

ملاقات میںکوٹلی کے مسائل ٬تعمیروترقی اوردیگرامورپراظہارخیال

جمعرات 3 نومبر 2016 16:51

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء)آزادکشمیرکے وزیربرقیات وقانون راجہ نثاراحمدخان سے وائس چیئرمین پریس فائونڈیشن امجدچوہدری کی ملاقات٬ملاقات میںکوٹلی کے مسائل ٬تعمیروترقی اوردیگرامورپراظہارخیال کیاگیاوائس چیئرمین امجدچوہدری نے وزیرحکومت راجہ نثاراحمدخان سے مطالبہ کیاکہ کوٹلی میںتعمیروترقی کے لیے حکومتی سطح پرمیگامنصوبوںکااعلان کروایاجائے کوٹلی یونیورسٹی کی بڑی کوچزکابعض موڑوںسے گزرنامحال ہے ان سڑکوںکوکشادہ کیاجائے کوٹلی کی بڑی سڑکوںولنک روڈزکوبھی پختہ کیاجائے ہسپتال کے مسائل بھی حل کیے جائیںگریٹرواٹرسپلائی سکیم کوجلدمکمل کیاجائے شہرکے اندرصفائی ستھرائی کے نظام کوبہتربنایاجائے امجدچوہدری نے وزیرحکومت کے سامنے دیگرمسائل بھی پیش کیے جس پروزیرحکومت نے امجدچوہدری کاشکریہ اداکیااورکہاکہ کوٹلی کے باسیوںکی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کوٹلی کے مسائل سے آگاہ کریںہماراتعلق بھی ضلع کوٹلی سے ہے حکومتی سطح پرکوٹلی سٹی بلکہ پورے ضلع کے اندربڑے منصوبے لانے کی بھرپورکوشش کرینگے سڑکوں اورلنک روڈزکوپختہ کیاجائے گاشہروںکوکشادہ وخوبصورت بنایاجائے گاوزیراعظم راجہ فاروق حیدرآزادکشمیرکی تعمیروترقی میںگہری دلچسپی رکھتے ہیںآزادکشمیرکے تمام اضلاع کے اندرتعمیروترقی کے بڑے منصوبے شروع کرینگے۔