بھمبر شہر وگر دو نواح میں نا قص٬ غیر معیاری چپس اور پا پڑ کی بھر مار غیر معیاری مضر صحت چپس اور پا پڑ کھا نے سے سینکڑوں بچے ٬گلے پیٹ ٬سانس اور دیگر امراض کا شکار ہونے لگے

جمعرات 3 نومبر 2016 16:51

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء)بھمبر شہر وگر دو نواح میں نا قص٬ غیر معیاری چپس اور پا پڑ کی بھر مار غیر معیاری مضر صحت چپس اور پا پڑ کھا نے سے سینکڑوں بچے ٬گلے پیٹ ٬سانس اور دیگر امراض کا شکار ٬بھمبر انتظا میہ نے پا پڑ فروشوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے تفصیلات کے مطا بق بھمبر شہر اور گر دونواح میں نا قص اورغیر معیاری پا پڑ کی فروخت کا سلسلہ دھڑ لے سے جاری ہے جس سے سینکڑوں بچوں میں گلے ٬پیٹ اور سا نس کی بیماری پیدا ہو رہی ہیں بھمبر کے شہریوں نے مطا لبہ کیا ہے کہ نا قص اور غیر معیاری چپس اورپاپڑ کی فروخت پر پا بندی عائد کی جا ئے تا کہ بچوں میں پھیلنے ہونے والی بیماریوں کاخا تمہ ہو سکے ۔۔