آزاد حکومت کی تین ماہ کی کارکردگی مثالی اور آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اورگڈ گورننس کے قیام کیلئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے اقدامات قابل ستائش ہیں

مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر ضلع راولپنڈی کے صدر الحاج سردار محمد صدیق خان کی لیگی کارکنوں سے بات چیت

جمعرات 3 نومبر 2016 16:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر ضلع راولپنڈی کے صدر الحاج سردار محمد صدیق خان نے کہا کہ آزاد حکومت کی تین ماہ کی کارکردگی مثالی اور آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اورگڈ گورننس کے قیام کیلئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔عمران خان پاکستان کی ترقی کی مخالف قوتوں کے آلہ کار ہیںلاکھوں کا مجمع اکٹھا کرنے کے دعوے دار چند ہزار لوگوں کو بھی اکٹھا نہ کر سکے عمران خان اور اس کے حواریوں کو اب نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے مسلم لیگی کارکن کسی صورت اپنے قائد کو ٹارگٹ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر کے مرکزی میڈیا سنٹر میں مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

الحاج سردار محمد صدیق خان نے مزیدکہا کہ آزاد کشمیر میں راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں حکومت درست سمت گامزن ہے آئین و قانون کی سربلندی ٬ میرٹ کی بحالی و انصاف کی فراہمی مسلم لیگ(ن) کی اولین ترجیحات ہیں اور مسلم لیگ(ن) انتخابی منشور میں عوام سے کیے گئے وعدے ہر صورت پورے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے گذشتہ پانچ سالوں میں بدترین دور حکومت کے بعد عوام کو مسلم لیگی حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں جنہیں پور ا کرنے کیلئے چند کڑے اقدامات وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور دیگر مسلم لیگی قیادت کارکنوں میں پائے جانے والی بے چینی سے مسلم لیگی قیادت پوری طرح آگاہ ہے لیگی کارکنان حوصلہ و صبر سے کام لیں ان کے مسائل حل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :