ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور سردار اختر حسین کاماتحت جوڈیشل آفیسران کے ہمراہ سنٹرل جیل میرپور کا معائنہ

ْقیدیوں کے مسائل سنے ‘معمولی جرائم میں ملوث 12قیدیوں کو ذاتی مچلکہ جات پر رہا کرنے کا حکم

جمعرات 3 نومبر 2016 16:51

ْ میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور سردار اختر حسین نے ماتحت جوڈیشل آفیسران کے ہمراہ سنٹرل جیل میرپور کا معائنہ کیا ۔قیدیوں کے مسائل سنے معمولی جرائم میں ملوث 12قیدیوں کو ذاتی مچلکہ جات پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ٬دوران معائنہ قیدیوں نے پانی کی قلت سمیت علاج معالجہ اور عدالتوں میں پیشی کے لیے تاخیر کی شکایات کر دیں ۔

سیشن جج نے قیدیوںکے مسائل سنے اور شکایات کے ازالے کے لیے فوری احکامات صادر کیے ۔تفصیلات کے مطابق سیشن جج میرپور سردار اختر حسین نے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج محمد سجاد اور سینئر سول جج سردار شاہ زمان کے علاوہ نگران دفتر ناہید خالد ودیگر نے سنٹرل جیل کے انتظام و انصرام اور قیدیوں کی شکایات کے معائنہ کے لیے جیل کا دورہ کیا اس موقع پر قیدیوں نے محکمہ واٹر سپلائی کے متعلق شکایات کے انبار لگا دیئے قیدیوں نے پانی کی شدید قلت اور علاج معالجہ میں تاخیر کے علاوہ دورران پیشی ڈڈیال گارڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے تاخیر کی نشاندہی بھی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے جیلر کو قیدیوں کی بنیادی سہولیات کے بھی احکامات صادر کیے اور مجموعی طو رپر جیل کے انتظامات و انصرام کو بہتر پایا ۔انسانی حقوق پر عمل داری کرتے ہوئے سین جج نے معمولی جرائم میں ملوث 12اسیران کو ذاتی مچلکہ جات پر رہا کرنے کے احکامات صادر کیے جس سے متعلقہ قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی عرصہ دراز سے ضمانتیں نہ ہونے پر کئی سالوں سے جیل میں بند قیدیوں نے دعائیں بھی دیں ۔

متعلقہ عنوان :