Live Updates

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے وزیر اعلی پنجاب پر 30 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 نومبر 2016 14:52

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے وزیر اعلی پنجاب پر 30 ارب روپے ہرجانے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 نومبر 2016ء) : پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف پر 30 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز شریف کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔ جس میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بے بنیاد الزامات پر شہباز شریف مجھے 30 ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات