Live Updates

عمران خان کے جلسے سے ثابت ہو گیا کہ وہ فوج کا آدمی نہیں ہے ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 نومبر 2016 14:48

عمران خان کے جلسے سے ثابت ہو گیا کہ وہ فوج کا آدمی نہیں ہے ۔ ڈاکٹر عامر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 نومبر 2016ء) : ٹی وی میزبان اور مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے نجی ٹی وی چینل پر پی ٹی آئی کے گذشتہ رات کے جلسے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ دیکھ کر ایک بات ثابت ہو گئی ہے جو میں واضح کہوں گا کہ عمران خان فوج کا بندہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پراپیگنڈے کے مطابق عمران خان کو فوج کا آدمی ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ وہ فوج کے کہنے پر سب کچھ کرتے ہیں لیکن عمران خان نے یہ چیز ثابت کر دی ہے کہ وہ فوج کے بندے نہیں ہیں۔

اس کے بعد ان کے خلاف سازش ناکام ہوئی اور یہ بات بھی عمران خان نے ثابت کی کہ میں عوام کا بندہ ہوں اور عوام کا نمائندہ ہوں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ عمران خان کے اس اقدام سے یہ چیز صاف ظاہر ہو گئی کہ وہ تشدد کی سیاست نہیں کر رہے حالانکہ ان کے لوگوں کو مارا جا رہا تھا، انہوں نے کہا کہ میں کرپشن کے خلاف کھڑے ہونے پر جماعت اسلامی کو بھی کریڈٹ دوں گا۔ کرپشن کے خلاف آواز کھڑی ہو گئی ہے، انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات