عباسپور‘ رکن قانون اسمبلی چوہدری یاسین گلشن کی زیر صدارت سیاسی جماعتوں کے قائدین اورکارکنان کی کانفرنس

جمعرات 3 نومبر 2016 14:45

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) چوہدری محمدیاسین گلشن ممبرقانون سازاسمبلی نے آج ریسٹ ہاؤس میں ساری جماعتوں کے قائدین اورکارکنان کی ایک پرہجوم کانفرنس بلائی گئی اس میٹنگ کانفرنس میں حلقہ نمبراایل اے سترہ پونچھ کی جملہ مسائل کے سلسلے میں ایک قومی کمیٹی تشکیل دی گئی اجلاس میں سابق وزیرصحت سردارمحمداصغرآفندی ٬سابق امیدوار قانون سازاسمبلی سردارسفیرعالم ٬سابق چیئرمین زکوة کمیٹی سرداراخلا ق ایوب ٬سابق ایڈمنسٹریٹر سردارعبدالحفیظ چغتائی ٬سردارنصیر چغتائی ٬چوہدری نصیر سابق چیئرمین ذکوة ٬سردارعبدالقیوم ایڈووکیٹ ٬سردارمحمدجہانگیر خان ٬سابق صدورانجمن تاجران سردارمحمدحیات خان ٬سردارمحمد فیا ض خان ٬صدرانجمن تاجران عباسپور شیخ محمدنذیر ٬خان محمداشرف خان سابق ڈی سی او٬سید ذوالفقارایڈووکیٹ ٬سید منیر شاہ (ر) سیشن جج ٬سردارآفتاب ٬ظفراقبال کیانی ٬چوہدری محمددین ٬چوہدری صدیق قمرایڈووکیٹ ٬شاہدجان ٬اوردیگر بے شمار سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمدیاسین گلشن نے بڑی فراخ دلی سے حلقہ کی تعمیر ترقی اورجملہ مسائل کے حل کے سلسلہ میں کمیٹی کیساتھ رضاکاربن کرچلنے کی بنیاد رکھی اورکہاکہ حلقہ کے جملہ مسائل کے سلسلے میں کمیٹی سے مشاروت اورکمیٹی کے فیصلوں کاپابند رہوں گا ۔ان کے اس فراخ دلانہ اقدام کوسردارمحمداصغرآفندی سابق وزیر صحت مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف اوردیگر قائدین نے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

ساری جماعتوں کے قائدین نے متفقہ طورپرسردارسفیرعالم سابق امیدوارقانون سازاسمبلی کوکمیٹی کاچیئرمین منتخب کیاگیا ۔کمیٹی 17 ممبران پرمشتمل ہوگی جن کے نام درج ذیل ہیں ۔سردارعبدالقیوم خان ایڈووکیٹ ٬سرداراخلاق ایوب ٬سردارمحمد حیات خان ٬چوہدری محمدنصیر ٬سابق چیئرمین زکوة کمیٹی ٬ٹھیکیدار سردارمحمدجہانگیر خان ٬سیدمنیر شاہ گیلانی (ر) سیشن جج ٬صوبیدارمحمددین ٬سردارعبدالحفیظ چغتائی ٬سردارمحمدایوب خان کھلی درمن ٬چوہدری محمدصدیق قمر ایڈووکیٹ ٬خواجہ شاہدجان ٬صدرانجمن تاجران عباسپور شیخ محمدنذیراحمد٬سردارمحمدآفتاب خان ٬سردارفیصل نسیم سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ٹاؤن عباسپور ٬محمداصغرزرگر ٬راجہ ظفراقبال کیانی ٬سردارمحمدفیاض خان ٬سردارنصیر چغتائی ٬اس کمیٹی کے ممبران قرارپائے ہیں چوہدری محمدیاسین گلشن ممبراسمبلی ٬سردارمحمداصغرآفندی سابق وزیر صحت ٬سردارسفیرعالم سابق امیدوارقانون سازاسمبلی نے مشترکہ طورپرکہاکہ سردارامجدیوسف سابق مشیر حکومت ٬سردارعبدالقیوم خان نیازی سابق وزیرجنگلات ٬بھی اس کمیٹی کاحصہ ہیںاس اجلاس کانفرنس میں ساری سیاسی مذہبی جماعتوں کے کارکنان نے بھرپورشرکت کی اورعباسپور کی تعمیر ترقی کیلئے اورعباسپور کے مسائل کے حل کیلئے ہرصورت اکٹھے رہنے کافیصلہ کیایہ ایک تاریخی بات ہے کہ کسی ممبراسمبلی نے اپنے اختیارات کمیٹی کی مشاورت کے ذریعے چلانے کااعلان کیا ۔

چوہدری یاسین گلشن ممبراسمبلی نے آخر میں سب کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہم سب باڈرلائن کے قریب دشمن کے سامنے کھڑے ہیں سارے سیاسی اختلافات کوبلائے طاق رکھتے ہوئے حلقہ کی تعمیر ترقی اورجملہ مسائل کے حل کے سلسلہ میں کمیٹی کیساتھ مل کے جدوجہد کرتارہونگا ممبراسمبلی کے اس اقدام کوعباسپور کی تاریخ میں ہرشخص ایک مثبت اندازکی بنیاد کے طورپردیکھناشروع ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :