بیت اللہ شریف پہ میزائل فائر کرنا عالمی یہودی طاقتوں کے ناپاک ایجنڈے کا حصہ ہے‘ کفار اور ان کے ایجنٹوں نے ہر طرف یلغار کی ہوئی ہے ‘تمام اسلامی ممالک کو داخلی طور پر غیر مستحکم کیا جا رہا ہے

مرکزی سیرت مصطفیٰ کمیٹی آزادکشمیر کے چیئرمین مولانا عتیق الرحمن دانش کی بات چیت

جمعرات 3 نومبر 2016 14:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) بیت اللہ شریف پہ میزائل فائر کرنا عالمی یہودی طاقتوں کے ناپاک ایجنڈے کا حصہ ہے۔ کفار اور ان کے ایجنٹوں نے ہر طرف یلغار کی ہوئی ہے تمام اسلامی ممالک کو داخلی طور پر غیر مستحکم کیا جا رہا ہے۔ دشمن اور ان کے ایجنٹ حرمین شریفین پر نظریں گاڑھے ہوئے ہیں۔ علمائے کرام امت کو اس عظیم سازش سے آگاہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی سیرت مصطفیٰ کمیٹی آزادکشمیر کے چیئرمین مولانا عتیق الرحمن دانش نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا دفاع ہمارے ایمان اور اسلام کا دفاع ہے۔ یمن میں جاری بغاوت دو مسلکوں یا فرقوں کی جنگ نہیں بلکہ یہ بغاوت عالمی یہودی طاقتوں کے ناپاک ایجنڈے کا حصہ ہے۔ عالم اسلام اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے کفار اور ان کے ایجنٹوں ے ہر طرف سے مسلمانوں پر کی سازشوں کو سمجھیں نیز علما ء اور اہل صحافت کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی زبان اور قلم کے ذریعہ عوام کو ان سازشوں سے آگاہ کریں کہ دشمن اور ان کے ایجنٹ حرمین شریفین پر غلیظ نگاہیں گاڑھے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام علماء سے اپیل کی کہ کل چار نومبر کو جمعة المبارک کو تحفظ حرمین شریفن کے عنوان سے منائیں اور جمعہ کے خطبات میں کُھل کر مسلمانوں کو تحفظ حرمین شریفین کے حوالہ سے آگاہ کریں۔ یلغار کی ہوئی ہے اور اب نوبت یہ آ رہی ہے کہ بیت اللہ پر میزائل داغے جا رہے ہیں۔ ان حالات میں تمام مسلمانوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کفار

متعلقہ عنوان :